15 جون 2024 کو وسطی غزہ کی پٹی کے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں، اسرائیل اور حماس کے تنازعے کے درمیان، اس علاقے پر جہاں اسرائیلی یرغمالیوں کو بازیاب کرایا گیا تھا، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں، ایک شخص تباہ شدہ کار کے قریب سے گزرتے ہوئے جھاڑو لگا رہا ہے۔
غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج نے عید الاضحیٰ کے روز بھی 40 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر کے اب تک کی کل ہلاکتوں کی تعداد 37337 کر دی ہے۔
سات اکتوبر سے اب تک کی غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ تعداد فلسطینیں بچوں ، بچیوں اور فلسطینی عورتوں کی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مططابق یہ تعداد کل تعداد کا دو تہائی ہو سکتی ہے۔
اتوار کے روز غزہ میں جنگ کے دوران یہ اب تک کی دوسری عید تھی، جس دوران اسرائیلی فوج نے اپنی جنگی کارروائیاں اور حملے جاری رکھے ہیں اور بین الاقوامی سطح سے جنگ بندی کی تمام اپیلوں کو نظر انداز کیا۔
وزارت صحت غزہ کے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک کے زخمیوں کی تعداد 85229 ہے۔ اتوار یعنی عید الاضحیٰ کے روز 41 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔