Israeli soldiers drive a tank near the Israeli-Gaza border, in southern Israell, Wednesday, June 5, 2024. (AP Photo/Tsafrir Abayov)

غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی تاجروں سمیت آٹھ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے مزید آٹھ فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ آٹھ فلسطینی تاجر اور نجی محافظ تھے جو اپنے سامان تجارت کے لیے کمرشل ٹرکوں کا انتظار کر رہے تھے۔

یہ فلسطینی غزہ کی پٹی کی مشرقی روڈ پر کھڑے تھے کہ انہیں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ سے نشانہ بنا ڈالا۔ غزہ کی یہ مشرقی روڈ کمرشل ٹرکوں کی آمدو رفت کے لیے مختص ہے۔ اسرائیلی فوج نے بھی بظاہر اعلان کر رکھا ہے کہ اس روڈ سے تجارتی ٹرکوں کی آمدو رفت کو نہیں روکا جائے گا۔

لیکن پیر کے روز اس اعلان کے باوجود اور یہ دیکھتے ہوئے کہ فلسطینی تاجر ہیں فائرنگ کر کے افراد کو ہلاک کر دیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے بھی ان آٹھ فلسطینیوں کی فائرنگ سے ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں