23 جون 2024 کو ایک اسرائیلی حملے کے بعد اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی اونروا کے ہیڈکوارٹرز کے باہر فلسطینی ایک لاش اٹھا کر لے جا رہے ہیں۔ (رائٹرز)
غزہ جنگ میں اموات 37,598 ہو گئیں: وزارتِ صحت
غزہ کی وزارتِ صحت نے اتوار کو بتایا کہ آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری حماس-اسرائیل جنگ میں علاقے میں کم از کم 37,598 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 47 اموات شامل ہیں۔ نیز وزارت نے کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 86,032 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔