us weapons
امریکی عہدیدار کے مطابق امریکہ اسرائیل کے ساتھ 500 پاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ کے اجراء پر تبادلہ خیال کر رہا ہے جسے مئی میں رفح میں فوجی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر روک دیا گیا تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ اس معاملے پر اس ہفتے اسرائیلی وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے واشنگٹن کے دورے کے دوران تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایک امریکی اور اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے ایگزیوس نے پہلے کہا تھا کہ امریکہ بم فراہم کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔
ایک سینئر امریکی اہلکار نے بدھ کو کہا، صدر جو بائیڈن کے اعلیٰ معاونین نے گیلنٹ کو بتایا کہ واشنگٹن اسرائیل کے لیے بھاری بموں کی کھیپ روکے ہوئے تھا جبکہ اس معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
بائیڈن نے مئی میں بموں کی ایک کھیپ کو ان خدشات کے پیشِ نظر روک دیا تھا کہ وہ غزہ میں مزید فلسطینی شہریوں کی ہلاکت کا سبب بن سکتے تھے۔