gga

مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کی غزہ میں شہری سہولیات اور شہریوں کو منظم انداز میں ہدف بنانے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے اسرائیلی قابص فورسز کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ( انروا) سے منسلک ایک سکول پر بمباری کی مذمت کی ہے۔

اس سکول میں وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ میں بے گھر شہریوں کو رکھا گیا ہے۔ یہ سکول انروا کے زیر اہتمام چلایا جا رہا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ ایک بیان میں مملکت کی جانب سے شہریوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔

بیان میں فوری جنگ بندی، شہریوں، سویلین امدادی مراکز اور ان کے کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے، بین الاقوامی انسانی قوانین اور قانونی قراردادں کی جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بین الاقوامی احتسابی میکانزم کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں