جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح میں بے گھر لوگوں کے لیے مختص ایک علاقے پر اسرائیلی حملے کے مقام پر جلے ہوئے ملبے میں خوراک کی تلاش کے دوران نقصانات کو دیکھ رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)

مرے کو مارے شاہ مدار 'عالمی خوراک پروگرام نےاہالیان غزہ کی خوراک مزید کم کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عالمی پروگرام برائے خوراک نے غزہ میں خوراک کی ترسیل میں کمی اور اسرائیلی رکاوٹوں کے پیش نظر غزہ میں موجود بے گھر ہو چکے خاندانوں کے لیے خوراک تقسیم فارمولے میں مزید کمی کر دی ہے۔ یہ بات عالمی خوراک پروگرام کی طرف سے جمعہ کے روز بتائی گئی ہے۔

خوراک پروگرام کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' پر کہا گیا ہے انسانی بنیادوں پربے گھر اور جنگ زدہ فلسطینیوں میں تقسیم کیے جانے والا جنوبی غزہ میں خوراک کا جمع کیا گیا ذخیرہ انتہائی محدود ہے ۔ نیز کاروباری بنیادوں پر خوراک کی فراہمی کا کام شایدہی ممکن ہو۔

اس لیے ہم اس بات پر مجبور ہو گئے ہیں کہ بے گھر فلسطینیوں کو کیمپوں میں دی جانے والی خوراک میں کمی کر دیں۔ تاکہ اسرائیلی بمباری سے مزید بے گھر ہونے والے افراد کو بھی کھانے پینے کے لیے اس خوراک میں سے کچھ حصہ مل سکے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں