وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے شہدائے الاقصیٰ ہسپتال میں 27 اگست 2024 کو اسرائیلی حملوں میں ہلاک شدہ فلسطینیوں کی تدفین کے دوران خواتین سوگوار ہیں۔ (رائٹرز)
سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں کم از کم فلسطینی ہلاکتیں 40,602 ہو گئیں: وزارت
زخمیوں کی تعداد 93 ہزار سے زائد
حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت نے جمعرات کو بتایا کہ غزہ جنگ میں اب تک کم از کم 40,602 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس کا اب 11واں مہینہ جاری ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 68 اموات شامل ہیں جبکہ سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اس جنگ میں 93,855 افراد زخمی ہیں۔