فلسطینی بچہ عبدالرحمن ابو الجدیان، 25 سال میں غزہ میں پولیو سے متاثرہ پہلا شخص، دیر البلاح میں اپنے خیمے میں – رائٹرز

غزہ کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا عمل شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کے اس اعلان کے بعد کہ اسرائیل نے تقریباً 11 ماہ سے جاری جنگ کے باوجود غزہ میں بچوں کو قطرے پلانے کی اجازت دینے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ پر رضامندی ظاہر کردی ہے، پہلی ویکسی نیشن مہم شروع کردی گئی۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے بتایا کہ کہ چار روزہ مہم کا پہلا مرحلہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں شروع کیا گیا۔ اس کے بعد خان یونس، غزہ سٹی اور پھر شمالی غزہ کی پٹی میں بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حملوں اور بم دھماکوں کی شدت میں کمی سے ویکسینیشن کی مہم جاری رہے گی۔ ہفتہ کے روز صورت حال نسبتاً پرسکون رہی۔ اس کے نتیجے میں غزہ میں وزارت صحت میں پرائمری ہیلتھ کیئر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر موسیٰ عابد نے کہا کہ وزارت کی ٹیموں نے اقوام متحدہ اور غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے آج سے وسطی علاقے میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

پولیو کا پہلا کیس

فلسطینی علاقوں میں 25 سال کے بعد پہلی مرتبہ غزہ میں پولیو کے پہلے کیس کی تصدیق دیر البلح میں دس ماہ کے بچے میں ہوئی تھی۔ جون کے آخر میں خان یونس میں جمع کیے گئے پانی کے نمونوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ نے 1.2 ملین خوراکیں بھیجی ہیں۔ ویکسی نیشن قطروں کی شکل میں ہے انجکشن کی صورت میں نہیں ہے۔

فلسطینی بچہ عبدالرحمن ابو الجدیان، 25 سال میں غزہ میں پولیو سے متاثرہ پہلا شخص، دیر البلاح میں اپنے خیمے میں – رائٹرز

یادرہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسرائیل نے پولیو کے خلاف اس ویکسینیشن مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے غزہ کی پٹی کے مرکز، جنوبی اور شمال میں تین دن تک جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ انسداد پولو مہم کے دوران 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں