فلسطینی لوگ غزہ کی پٹی کے خان یونس میں بے گھر افراد کے لیے قائم ایک عارضی کیمپ المواصی پر اسرائیلی حملوں کے مقام پر ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (اے ایف پی)
غزہ جنگ میں اموات 41,000 سے تجاوز کر گئیں: وزارتِ صحت
زحمیوں کی تعداد تقریباً 95 ہزار
حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت نے منگل کو بتایا کہ غزہ جنگ میں سات اکتوبر سے اب تک کم از کم 41,020 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس کا اب 12واں مہینہ جاری ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 32 اموات شامل ہیں جبکہ سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اس جنگ میں زخمیوں کی تعداد 94,925 ہو گئی ہے۔