وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو

لبنان اسرائیل کشیدگی دور کرنے کی امریکی کوشش، یاہو کی وزیر دفاع کو نکالنے کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر جو بائیڈن کے سینئر مشیر، آموس ہوکسٹین، لبنان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج اسرائیل پہنچے ہیں۔

امریکی اور اسرائیلی حکام کے مطابق، یہ دورہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تشدد کی کاروائیون کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے اسرائیلی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ امریکی صدر کے ایلچی اموس ہوکسٹین اپنے دورے کے دوران اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدوں کی از سر نو تشکیل کی تجویز پیش کریں گے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دورہ اسرائیل کا مقصد شمال میں دوسرے محاذ کو کھولنے سے روکنا ہے۔

اس سے قبل، اسرائیلی نشریاتی ادارے نے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے درمیان شمال میں جنگ کو پھیلانے کے حوالے سے بڑھتے ہوئے اختلاف کی خبر دی تھی۔

نیتن یاہو کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ"اگر گیلنٹ نے شمال میں آپریشن کو ناکام بنانے کی کوشش کی تو انہیں تبدیل کر دیا جائے گا۔"

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ جنگ کو وسعت دینے پر اصرار کر رہے ہیں اور نیتن یاہو ان کی حمایت کرتے ہیں، لیکن وزیر دفاع گیلنٹ اس اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں