پیجر دھماکوں میں ہلاک ہونےوالے حزب اللہ کے ارکان

پیجر ڈیوائس دھماکوں کے نتیجے میں حزب اللہ کی ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حزب اللہ نے ٹیلی گرام کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ اس کے 20 ارکان اور رہ نما کل بدھ کے روز پیجر کے دھماکوں میں مارے گئے ہیں۔ انہوں نے ان علاقوں کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

بعد ازاں لبنان کی نگراں حکومت میں وزیر صحت فراس الابیض نے اعلان کیا کہ لبنان میں کل بدھ کو ہونے والے پیجر دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 20 سے بڑھ کر 32 ہو گئی ہے۔

الابیض نے زخمیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی صرف اتنا کہا کہ لبنان میں 17 اور 18 ستمبر کو وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائسز، فونز اور سولر پینلز اور لیتھیم بیٹریوں سے چلنے والے آلات کے دھماکے کے بعد ہزاروں لوگ اب بھی ہسپتالوں میں ہیں۔

خیال رہے کہ 17 ستمبر کو لبنان کے متعدد شہروں میں بیک وقت دھماکے ہوئے تھے اور ملک کی وزارت صحت کے مطابق 2,800 افراد زخمی ہوئے تھے۔

حالیہ پیجر دھماکوں میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کے ارکان

اس کے بعد کل 18 ستمبر کو لبنان میں سولر پینلز اور لیتھیم بیٹریوں سے چلنے والے آلات کے دھماکوں کی ایک نئی لہر آئی جس کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل پر ان حملوں کا الزام عاید کیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں