لبنان میں اسرائیلی-لبنانی سرحد کے ساتھ گلیلی کے علاقے میں ایک حملے کے بعد چار اگست 2024 کو اٹھتا ہوا دھواں گولان کی پہاڑیوں سے نظر آ رہا ہے۔ (اے پی فوٹو/لیو کوریا)
اسرائیل کی شمالی اسرائیل، گولان کی پہاڑیوں میں کمیونٹیز پر سے پابندیاں ختم
اسرائیل نے جمعرات کی رات شمالی اسرائیل اور گولان کی پہاڑیوں میں متعدد کمیونٹیز کے لیے نقل و حرکت اور بڑے اجتماعات پر پابندی کے احکامات اٹھا لیے۔ یہ بات اسرائیلی فوج نے جمعے کو بتائی ہے۔
پابندیوں کا حکم جمعرات کی سہ پہر جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید لہر شروع ہونے کے بعد دیا گیا تھا جس سے سرحد کے ساتھ کئی مہینوں سے جاری تنازعات میں سنگین اضافے کے خدشات مزید بڑھ گئے۔