فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کے ایرانی ہم منصب مسعود پیزشکیان نیویارک میں ملاقات کے دوران

ماکروں کی پزشکیان سے ملاقات،ایران کی طرف سے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے صدر امانوئل ماکروں نے منگل کے روز نیویارک میں ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سرگرمیوں کے ضمن میں ہونے والی ملاقات میں ماکروں نے پزشکیان پر زور دیا کہ تہران مشرق وسطیٰ میں حالات "پر سکون" بنانے کے لیے اپنا رسوخ استعمال کرے۔ ماکروں نے روس کو عسکری سپورٹ پیش کرنے پر پزشکیان کو خبردار کیا۔

فرانسیسی ایوان صدارت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اجلاس میں ماکروں نے تہران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کی جانب واضح اشارہ کرتے ہوئے زور دیا کہ ایران عدم استحکام کا باعث بننے والے فریقوں پر اپنا رسوخ استعمال کرے تا کہ مشرق وسطیٰ میں حالات پر سکون بنائے جا سکیں۔

بیان کے مطابق ماکروں نے یوکرین میں روس کی جارحیت پر مبنی جنگ میں تہران کی ماسکو کے لیے مسلسل حمایت پر پزشکیان کو خبردار کیا۔

علاوہ ازیں انھوں نے ایرانی ہم منصب سے مطالبہ کیا کہ ایرانی جیلوں میں دو سال سے قید تین فرانسیسی شہریوں کو "بنا تاخیر" رہا کیا جائے۔ ماکروں نے مذکورہ افراد کو "نا مناسب" حالات میں زیر حراست رکھے جانے پر اپنے افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے ایک بار پھر باور کرایا کہ ایران اور فرانس کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے ان افراد کی آزادی بنیادی شرط ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں