Israeli military vehicles drive during a raid in the Tulkarem camp for Palestinian refugees in the occupied West Bank on July 23, 2024. (AFP)

اسرائیلی فوج نے مزید تین ریزرو بٹالینز کو سنٹرل کمانڈ کے تحت متحرک کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل نے علاقے میں جاری جنگی آگ کے دوران مزید تین ریزرو بٹالینز کو متحرک کر دیا ہے۔ یہ تینوں بٹالینز اسرائیلی سنٹرل کمانڈ کے تحت کام کریں گی۔

اسرائیل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ نئی نفری یہودی تعطیلات کے پیش نظر کی گئی ہے جو آنے والے دنوں میں ہوں گی تاکہ سخت کشیدگی کے ماحول میں یہودی آبادی محفوظ رہ سکے اور انہیں کسی رد عمل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لیے تین بٹالینز نفری مزید مانگی ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں