People queue with their children for polio vaccinations at a make-shift camp for those displaced by conflict in a school run by the UNRWA in Khan Yunis in the southern Gaza Strip on September 5, 2024 amid the ongoing war in the Palestinian territory between Israel and Hamas. (Photo by Bashar TALEB / AFP)

عالمی ادارۂ صحت کی غزہ میں پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کی منصوبہ بندی

دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر سے شروع کرنے کے لیے اسرائیل کو درخواست بھیج دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عالمی ادارۂ صحت کے ایک اہلکار نے جمعہ کو بتایا کہ تنظیم نے غزہ میں پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کا دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر سے شروع کرنے کے لیے اسرائیل کو درخواست بھیجی ہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ہنگامی حالات کے لیے ڈبلیو ایچ او کے رہنما ایادل سپاربکوف نے کہا، "ہم نے اسرائیلی حکام سے اسی طرح کی سکیم پر غور کرنے کو کہا ہے جو ہمارے پہلے مرحلے کے لیے تھی۔ اسے وہ فوجی مہم کے اوقات کار کے دوران (لڑائی میں) 'حکمتِ عملی پر مبنی تؤقف' کہتے ہیں۔"

انہوں نے کہا، مذاکرات جاری ہیں اور اتوار کو مہم کے اگلے مرحلے کے بارے میں اسرائیلی حکام سے ملاقات طے شدہ ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں