محمد باقر قاليباف ، رئيس البرلمان الإيراني (مجلس الشورى) أرشيفية، فرانس برس

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر خامنہ ای کا اہم پیغام لے کر بیروت پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک حساس وقت میں لبنان میں جنگ بندی کے حصول کے لیے امریکی-فرانسیسی کوششوں کے جلو میں ایرانی پارلیمنٹ (شوریٰ کونسل) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف بیروت پہنچے ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

انہوں نے مختصر بیانات میں کہا کہ وہ اپنے لبنانی ہم منصب نبیہ بری کی دعوت پر آئے ہیں جنہیں حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے کا اختیار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بری کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ایرانی رہبر علی خامنہ ای کا پیغام لبنانی حکام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تہران لبنان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

امکان ہے کہ قالیباف بیروت کے دورے کے بعد بین الپارلیمانی یونین کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا روانہ ہوں گے۔

بین الاقوامی تحریک

سینیر ایرانی عہدیدار باقر قالیباف کا بیروت کا اچانک دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ وہ ایران سے حزب اللہ کو ہتھیاروں کی فراہمی میں استعمال ہونے والے کسی بھی طیارے کو بیروت ہوائی اڈے پر نہیں اترنے دیں گے۔

دوسری جانب لبنان میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے عالمی سطح پر کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد لبنان میں کسی غیر جانب دار شخصیت کا صدر کا عہدہ سنھبالنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

لبنانی حکومت، امریکہ اور فرانس کے درمیان فریقین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں بھی جاری ہیں۔

حزب اللہ نے گزشتہ چند دنوں میں اپنے کئی عہدیداروں کے ذریعے اس بات کا عندیہ دیا کہ وہ جنگ بندی کی حمایت کرتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں