آٹھ اکتوبر 2024 کو جنوبی لبنان پر اسرائیل کے حملوں کے بعد اٹھتا ہوا دھواں شمالی اسرائیل سے نظر آ رہا ہے۔ (رائٹرز)

اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے: حزب اللہ کا دعویٰ

فضائی دفاعی یونٹس اسرائیلی "ہرمیز 450 ڈرون" مار گرانے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کی حزب اللہ نے کہا کہ اس نے منگل کے روز ایک اسرائیلی ڈرون مار گرایا لیکن یہ نہیں بتایا کہ ڈرون کہاں گرا۔ ایرانی حمایت یافتہ گروپ سرحد کے قریب اسرائیلی فوجیوں سے برسرِ پیکار ہے جبکہ اسرائیل نے جنوبی اور مشرقی لبنان پر بمباری کی ہے۔

مسلح تحریک نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ کے "فضائی دفاعی یونٹس کے مزاحمت کاروں نے آدھی رات کے بعد ایک اسرائیلی ہرمیز 450 ڈرون" مار گرایا۔

حزب اللہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے ایک روز قبل اسرائیلی شہر تل ابیب کے نواحی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک راکٹ حملہ کیا تھا۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ کے مزاحمت کاروں نے پیر کی رات "تل ابیب کے مضافات میں راکٹوں کی بوچھاڑ" کی۔ نیز کہا گیا کہ یہ حملہ "لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں اور شہروں، دیہاتوں اور شہریوں پر اسرائیلی حملوں کا جواب میں" کیا گیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں