16 اکتوبر 2024 کو سعودی ایئر لائنز کے ایک کارگو طیارے کے ذریعے ٹن انسانی امداد بیروت پہنچائی گئی، جو کہ لبنان میں حزب اللہ اور فلسطینی گڑھوں پر اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کے جواب میں پہلے شروع کیے گئے سعودی فضائی پل کے حصے کے طور پر۔ (SPA)

بےگھر لبنانیوں کے لیے سعودی امدادی سامان کی چوتھی کھیپ بیروت پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شاہ سلمان ریلیف فنڈ کی امدادی سامان سے متعلق چوتھی کھیپ لبنان پہنچ گی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق بیروت کے بےگھر لبنانیوں کے لیے امدادی سامان بدھ کے روز رات گئے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا ہے۔

خیال رہے سعودی عرب کا پہلا امدادی سامان کا طیارہ 13 اکتوبر کو بیروت پہنچا تھا۔ جس میں 40 ٹن سے زائد خوراک ، طبی سامان اور دیگر سامان موجود تھا۔ نیز رضاکاروں کا ایک گروپ بھی سامان کے ساتھ لبنان گیا تھا۔

واضح رہے لبنان پر جاری اسرائیلی بمباری سے بےگھر ہونے والے لبنانی شہریوں کے لیے انسانی بنیادوں پر متحدہ عرب امارات، ترکیہ، عراق، مصر، اردن، کینیڈا،، رومانیہ اور فرانس نے بھی امدادی سامان بھیجا ہے۔

شاہ سلمان ریلیف فنڈ نے منگل کے روز بین الاقوامی اداروں کے ساتھ 10 لاکھ ڈالر کی مالی امداد سے متعلق یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں