لبنانی فورسز پارٹی کے سربراہ سمیرجعجع

ہم حزب اللہ کو ختم کرنے کے لیے جنگ جاری رکھنا نہیں چاہتے: لبنانی رہنما جعجع

نبیہ برّی اور میقاتی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہتے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

’’ لبنانی فورسز پارٹی‘‘ کے سربراہ سمیر جعجع نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ سے متعلق لبنان اب آدھے اقدامات کو برداشت نہیں کر سکتا اس لیے کہ لبنان مزید قتل و غارت اور بربادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

العربیہ چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے ہے سمیر جعجع نے کہا ہے کہ انہوں نے مہینوں قبل لبنان میں آئندہ جنگ کے بارے میں خبردار کیا تھا اور میقاتی سے اس بارے میں حزب اللہ کے ساتھ کھل کر بات کرنے کو کہا تھا۔ انہوں نے کہا اگر لبنانی فوج سرحد پر ہوتی تو اسرائیل لبنان پر حملہ نہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے سپیکر اور وزیر اعظم نبیہ برّی کا اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کے حوالے سے جو تصور ہے وہ ایک جزیاتی تصور ہے۔ نبیہ بری اور میقاتی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہتے۔ لیکن یاد رہے بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد میں چالاکی اور چالبازی کی کوئی گنجائش یا وقت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حزب اللہ کو ختم کرنے کے لیے جنگ جاری رکھنے کی کوشش نہیں کر رہے جیسا کہ وہ ہم پر الزام لگاتے ہیں۔ ہم نے جنگ سے بچنے کے لیے اقدامات پیش کیے ہیں۔ اس لیے ہم پر یہ الزام نہیں لگایا جا سکتا کہ ہم جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

ایک اور سیاق و سباق میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ صدارت کے لیے انتخاب نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں صدارت کے لیے کوئی مخصوص نام نامزد نہیں کروں گا تاکہ اسے خارج نہ کیا جائے۔ نبیہ برّی کو صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کرنا چاہیے اور پھر ہم دیکھیں گے کہ کون غیر حاضر رہے گا۔

صدر کے عہدے کے لیے آرمی کمانڈر جنرل جوزف عون کا نام پیش کرنے کے بارے میں سمیر جعجع نے کہا کہ سیاسی بلاکس میں آرمی کمانڈر کو صدر کے طور پر مقرر کرنے کا ایک بڑا رجحان ہے لیکن میں انہیں ووٹ دینے سے پہلے ان کی بطورصدر پالیسی جاننا ضروری سمجھوں گا۔

جب ان سے ’’لبنانی فورسز پارٹی‘‘ کے ’’کتائب پارٹی‘‘ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو سمیر جعجع نے کہا کہ ہمارا اور ’’کتائب پارٹی‘‘ کا ایک ہی قومی انتخاب ہے لیکن اس کی طرف سے میل جول کا کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ انہوں نے ’’فری پیٹریاٹک موومنٹ‘‘ کے سربراہ جبران باسل پر بھی تنقید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ان کے معیارات عزت، دیانت اور شفافیت تک نہیں پہنچ سکتے۔ سمیر جعجع نے مزید کہا کہ لبنانیوں کو طائف معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ ہمیں ایک جرات مندانہ اور واضح موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں