امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن اور اسرائیلی وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ 18 دسمبر 2023 کو تل ابیب، اسرائیل میں اسرائیل کی وزارتِ دفاع میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)
پینٹاگون کے سربراہ کا اسرائیلی ہم منصب سے کشیدگی میں کمی پر تبادلۂ خیال
جنگ بندی معاہدے کے امکانات اور انسانی حالات کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ
پینٹاگون نے جمعرات کو کہا کہ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ کے ساتھ فون کال کے دوران شرقِ اوسط میں جاری تنازعات کے حوالے سے "علاقائی کشیدگی میں کمی کے مواقع" پر تبادلۂ خیال کیا۔
تحریری بیان کے مطابق آسٹن نے "یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کے امکانات اور ان اقدامات کا جائزہ بھی لیا جو غزہ میں سنگین انسانی حالات کو بہتر بنانے کے لیے اسرائیل کر رہا ہے اور اسے جاری رکھنے چاہئیں۔"