اسرائیلی پولیس کے اہلکار میزائل حملے سے تباہ ہونے والی اشیاء کا معائنہ کر رہے ہیں: اے ایف پی
تل ابیب کے قریب فوجی انٹیلی جنس مرکز پر راکٹ داغے: حزب اللہ
حزب اللہ نے ہفتے کو علی الصباح تل ابیب کے قریب اسرائیلی انٹیلی جنس مرکز پر راکٹ داغے۔
ایرانی حمایت یافتہ گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ صبح 2:30 بجے مزاحمت کاروں نے "تل ابیب کے مضافات میں 8200 ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کے گلیلوٹ فوجی مرکز پر بیک وقت کئی راکٹ داغے۔"
گروپ اکثر اسرائیلی علاقوں میں اسرائیلی مراکز یا شہری علاقوں پر راکٹ فائر کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس نے کئی بار گلیلوٹ کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
اس نے یہ بھی کہا کہ اس نے ہفتے کی صبح اسرائیل کے شمال میں واقع علاقوں بالخصوص صفد پر بیک وقت کئی راکٹ داغے جو بار بار نشانہ بننے والا ایک اور شہر ہے۔
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ لبنان سے "مشتبہ فضائی اہداف" کی آمد کے بعد سائرن بجا دیئے گئے اور ایک جاری واقعے میں اہداف پر نگاہ رکھی گئی۔