سالم ہلدی اور اس کا پاؤڈر۔ (سائمن اے۔ یوگسٹر/وکی میڈیا کامنز)

ہلدی کے صحت سے متعلق کئی فوائد ہیں: سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی

اینٹی آکسیڈنٹ اور جوڑوں کے درد میں مفید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے اتوار کے روز کہا کہ ہلدی کے صحت کے لیے متعدد فوائد ہیں جن میں جوڑوں کے درد کی علامات کو دور کرنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے ایک بیان کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے کہا کہ نباتیات میں کُرکوما لونگا کے نام سے مشہور جڑی بوٹی اپنی مانع تکسید یعنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے لیے بھی معروف ہے۔

ہلدی طویل عرصے سے ایشیا میں دیسی ادویات اور کھانے کے ذائقے میں اضافے کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔

البتہ ایس ایف ڈی اے نے جڑی بوٹیوں والی ادوایات کو احتیاط سے استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور انہیں استعمال کرنے سے پہلے کسی ماہرِ صحت سے مشورہ کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ کسی نقصان دہ اثر یا ردِ عمل سے بچا جا سکے۔

اتھارٹی نے کہا، "یہ ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ ہلدی خون کو پتلا کرنے والی ادویات جیسے اسپرین اور بلڈ پریشر کی کچھ ادویات کے ساتھ تعامل کر سکتی ہے۔"

اتھارٹی ہلدی پاؤڈر کی مقدار نصف سے ایک گرام روزانہ کی سفارش کرتا ہے جنہیں کھانے کے درمیان تین دفعہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں استعمال کیا جائے۔

ایس ایف ڈی اے نے ہلدی کو چھ ہفتوں سے زیادہ استعمال کرنے کے بارے میں بھی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پِتے یا معدے میں درد ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ خواتین دورانِ حمل ہلدی سے پرہیز کریں کیونکہ یہ بچہ دانی کو متأثر کر سکتی ہے۔

ایس ایف ڈی اے نقصان دہ جڑی بوٹیوں، پودوں اور کاسمیٹک مصنوعات کے بارے میں بھی انتباہ جاری کرتا ہے اور اپنی ویب سائٹ پر اپنی فہرست کو وقتاً فوقتاً تازہ کرتا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں