تل ابیب میں 26 اکتوبر 2024 کو سات اکتوبر کے حملے کے سلسلے میں قومی یومِ سوگ کے موقع پر لوگوں نے ایک ریلی میں یرغمالیوں کی تصاویر والے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ (رائٹرز
اسلامی جہاد کی طرف سے غزہ میں اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری
یرغمالی نے اسرائیلیوں سے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا
حماس کے اتحادی فلسطینی اسلامی جہاد گروپ نے بدھ کے روز ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک شخص نے اپنی شناخت ایک اسرائیلی یرغمال کے طور پر بتائی ہے جو سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد سے غزہ میں قید ہے۔
ویڈیو میں یرغمالی نے اپنی شناخت ساشا تروپانوف کے نام سے کروائی۔ اس نے لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے بارے میں بات کی اور اسرائیلیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مغویوں کی رہائی کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھائیں۔