ریاض میں ملاقات کے دوران شہزادہ خالد بن سلمان اور جان ہیلی نے "سعودی-برطانوی تزویری شراکت داری" پر تبادلۂ خیال کیا۔ (ایس پی اے)

سعودی اور برطانوی وزرائے دفاع کی ملاقات: تعاون اور شرقِ اوسط کی سلامتی پر گفتگو

علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کے لیے 'مشترکہ وژن' زیرِ بحث آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب اور برطانیہ کے وزرائے دفاع نے جمعرات کو ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شرقِ اوسط میں استحکام لانے کی کوششوں پر گفتگو کی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں شہزادہ خالد بن سلمان اور جان ہیلی نے "سعودی-برطانوی تزویری شراکت داری پر بات چیت کی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے راستے تلاش کیے گئے۔"

شہزادہ خالد نے کہا: "ہم نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں کے ساتھ ساتھ علاقائی و بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ وژن پر بھی بات کی۔"

گفتگو سے پہلے برطانوی وزارتِ دفاع نے کہا، ہیلی "مستقبل میں سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعلقات کے لیے برطانیہ کے عزم کی تصدیق کریں گے۔ سیکرٹری دفاع مشترکہ سکیورٹی ترجیحات پر تعاون میں اضافے کے لیے (ممالک) کے درمیان عشروں پر محیط دفاعی تعلقات کی بنیاد پر بات کریں گے۔"

جولائی میں انتخاب میں لیبر پارٹی کی کامیابی کے بعد وزیرِ دفاع بننے والے جان ہیلی کا یہ ریاض کا پہلا دورہ ہے جس کے دوران ان کی جانب سے شہزادہ خالد کے ساتھ غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے طے کرنے کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی توقع ہے۔

قبل ازیں جمعرات کو ہیلی نے انقرہ میں نیٹو کے اتحادی ملک ترکی کے ہم منصب یاسار گولر سے ملاقات کی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں