جنوبی لبنان میں یونیفیل فورس
جنوبی لبنان پر نئے حملے میں یونیفیل میں شامل اٹلی کے چار فوجی زخمی
جنوبی لبنان میں یونیفیل فورسز کو نشانہ بنانے والے ایک نئے حملے میں اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں چار اطالوی فوجی معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔ جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان پرتشدد تصادم جاری ہے۔ اطالوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے انتہائی مایوسی اور تشویش کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ نئے حملوں میں جنوبی لبنان میں یونیفیل فورس کے اطالوی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا اور اطالوی فوجی زخمی ہوئے۔
اس نے ان حملوں کو بھی بیان کیا جو قصبے ’’ شمع الجنوبیہ‘‘ میں ایک ہفتے کے اندر تیسری بار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ایسے حملے ناقابل قبول ہیں۔ اطالوی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ زیادہ امکان یہ ہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری حزب اللہ پر ہے۔
یونیفیل نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ارکان یا اس سے منسلک گروپوں نے قصبے ’’ شمع الجنوبیہ‘‘ میں یونیفیل کے ہیڈ کوارٹرز پر دو راکٹ فائر کیے ہیں۔ بین الاقوامی ملٹری پولیس کے زیر استعمال پناہ گاہ اور لاجسٹکس ایریا کو نشانہ بنا یا گیا۔ راکٹ باری سے قریبی انفرا سٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ تباہ شدہ ڈھانچے میں سے ایک میں آگ لگ گئی۔ تاہم اہلکاروں نے جلدی سے آگ پر قابو پالیا۔ رائٹرز کے مطابق دو اطالوی حکومتی ذرائع نے جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ چار اطالوی فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں اور ان کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔
گزشتہ حملے
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جنوبی لبنان کے متعدد سرحدی علاقوں میں تعینات عارضی امن دستوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران اس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فورسز کے کئی حملے ہوئے ہیں۔ ان اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اس کے کم از کم 4 فوجی مارے گئے ہیں۔
دریں اثنا یونیفیل کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی افواج نے گزشتہ اکتوبر سے لے کر اب تک 30 سے زائد ایسے واقعات کی گنتی کی ہے جن کے نتیجے میں فوجیوں کو مادی نقصان یا زخمی ہوا ہے۔ تقریباً 20 ایسے واقعات شامل ہیں جو گولی باری یا اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئے۔