Smoke rises from the site of an Israeli airstrike that targeted Beirut's southern suburbs on November 21, 2024. (AFP)

لبنان: اسرائیلی بمباری سے ہسپتال کے سربراہ سمیت سات ارکان قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے لبنان کے علاقے بعلبک پر ایک حملے میں ہسپتال کے سربراہ سمیت ڈاکٹروں اور طبی عملے کے سات ارکان کو قتل کر دیا۔

لبنانی وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق اسرائیل نے بمباری سے ڈاکٹر علی راکان علام سربراہ دارالعمل یونیورسٹی ہسپتال کو قتل کیا ہے۔ اس بمباری میں ان کے چھ رفقاء بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

وزارت کے جاری کردہ بیان میں اسرائیل کی اس ٹارگیٹڈ بمباری کو اسرائیل کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

وزارت صحت نے اسرائیلی بمباری سے طبی عملے اور ڈاکٹروں کو جارحانہ نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ ادھر غزہ میں بھی اسرائیل بمباری کر کے سینکڑوں ڈاکٹروں و طبی عملے کے ارکان کو قتل اور سینکڑوں کو گرفتار کر چکا ہے۔ جبکہ غزہ کے ہسپتال تباہ کیے جا چکے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں