19 نومبر 2024 کو جنوبی لبنان میں اسرائیل کی سرحد کے قریب مرجعیون میں اقوام متحدہ کے امن دستوں (یونی فِل) کی گاڑیاں سڑک سے گذر رہی ہیں۔ (رائٹرز)

اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پر حملہ: لبنان کی جانب سے مذمت

حملے میں چار اطالوی فوجی معمولی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان نے پیر کے روز ملک کے جنوب میں اقوامِ متحدہ کی عبوری فوج (یونی فِل) کے مرکز پر حالیہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں چار اطالوی امن فوجی معمولی زخمی ہو گئے۔

روم میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لبنان کے وزیرِ خارجہ عبداللہ بو حبیب نے جنگ کے تمام فریقوں سے تمام امن فوجیوں کی حفاظت کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔


العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں