فلسطینی 23 نومبر 2024 کو وسطی غزہ کی پٹی میں، نصیرات پناہ گزین کیمپ میں، اسرائیل-حماس تنازعہ کے درمیان، مسجد الفاروق پر اسرائیلی حملے کی جگہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ REUTERS/Khamis Said

غزہ جنگ میں فلسطینی اموات 44,235 ہو گئیں: وزارتِ صحت

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے ہاتھوں 777 فسلطینی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت نے پیر کو بتایا کہ غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ میں کم از کم 44,235 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جنگ کو اب تیرہ ماہ سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 24 اموات شامل ہیں جبکہ سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں زخمیوں کی تعداد 104,638 ہو گئی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں