امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن (بائیں) 6 نومبر 2023 کو انقرہ میں وزارت خارجہ میں ملاقات سے قبل ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے مصافحہ کر رہے ہیں۔ (اے ایف پی)

اپنی سرزمین پردہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے: ترک وزیر خارجہ کی بلنکن سے بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیضان نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے اتوار کے روز کہا ہے کہ ترکیہ دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پر کارروائیاں نہیں کرنے دے گا۔ یہ بات ترک سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنی سلامتی اور شام کے شہریوں کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے بارے میں کہی ہے۔

واضح رہے ترکیہ کردوں کے گروپ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کو اپنی سرزمین پر دہشت گردی کا مرتکب قرار دیتا ہے۔ ترکیہ شامی کردوں کے گروہ ' وائی پی جی ' کو بھی دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔ ترکیہ میں کرد گروہ دہشت گردی کی کئی کارروائیاں کر چکے ہیں۔ نیز ترکیہ القاعدہ سے جڑے ایک گروپ حیات تحریر الشام کو ( ایچ ٹی ایس ) بھی دہشت گرد سمجھتا ہے۔

ترک وزیر خارجہ خاقان فیضان نے اتوار کے روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا 'امریکہ شام کی حکومت اور شامی اپوزیشن کے درمیان امن کی بحالی کی کوشش کرے۔'

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں