Residents in Hama set ablaze a large banner bearing a picture of Syria’s President Bashar al-Assad hanging on the facade of a municipal building on December 5, 2024, after armed opposition factions took control of Syria’s west-central city. (AFP)
شام میں مسلح دھڑوں کی صدر بشار الاسد کی افواج کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسی تناظر میں امریکی محکمۂ خارجہ نے جمعے کو اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں "جب تک کمرشل پروازوں کے آپشنز دستیاب ہیں۔"
محکمۂ خارجہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے سکیورٹی الرٹ میں کہا، "ملک کے طول و عرض میں مسلح گروپوں کے درمیان فعال جھڑپوں کے ساتھ سلامتی کی صورتِ حال غیر مستحکم اور غیر متوقع ہے۔ محکمہ امریکی شہریوں سے تاکید کرتا ہے کہ وہ فوراً شام سے نکل جائیں جبکہ کمرشل پروازوں کے آپشنز دستیاب ہیں۔"