حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے تیسرے دن اتوار، 26 نومبر 2023 کو ایک اسرائیلی فوجی وسطی غزہ کی پٹی میں صلاح الدین روڈ پر جنوب کی طرف فرار ہونے والے فلسطینیوں کو دیکھ رہا ہے۔ (اے پی فوٹو/ حاتم موسیٰ)

غزہ میں طویل اسرائیلی جنگ : امریکہ کو 20 جنوری سے پہلے جنگ بندی کی امید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر جو بائیڈن کی مدت صدارت ختم ہونے سے پہلے امریکی انتظامیہ کو توقع ہے کہ غزہ میں 14 ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ روکنے اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہو جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے 'فاکس نیوز' کو دیے گئے انٹرویو میں کہا 'اسرائیل نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے قریب آرہے ہیں۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ لیکن ہم اپنی امید پر بھی محتاط ہیں۔

انہوں نے مزید کہا اس سے پہلے ہم یہ ختم کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کچھ دن باقی رہ سکتا ہے۔ جس کے نتیجے میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو آزادی ملے گی۔

حماس کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی اسی صورت ممکن ہے اگر اسرائیل نئی جنگ بندی شرائط کا سلسلہ روکے۔

ثالثی اور جنگ بندی کی کوششوں سے متعلق فلسطینی اہلکار نے کہا ہے کہ مذاکرات سنجیدگی سے جاری ہیں۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز فلوریڈا میں پریس کانفرنس میں میں کہا ہے کہ 20 جنوری تک یرغمالیوں کو رہا نہیں کرتی تو یہ خوشگوار نہیں ہوگا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں