غزہ : اسرائیلی بمباری سے اب تک 45399 فلسطینی جاں بحق ہو گئے
غزہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 38 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جمعرات کے روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونےوالی اب تک کی کل فلسطینی شہادتوں کی تعداد 45399 ہو گئی ہے۔
یہ اطلاع غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کے روز جاری کردہ اعدادو شمار میں کیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 107940 ہو گئی ہے۔
واضح رہے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد فلسطینی بچوں اور خواتین کی ہے۔ ان بچوں اور خواتین کی تعداد 70 فیصد کے لگ بھگ ہے۔