غزہ کے صحت کے حکام کے ساتھ طبی ماہرین کے مطابق، وسطی میں نصیرات میں العودہ ہسپتال کے قریب میں، اسرائیلی حملے کے بعد شہری دفاع کے ارکان نے ایک نشریاتی وین میں آگ بجھائی جس میں القدس الیووم ٹیلی ویژن چینل کے پانچ صحافی ہلاک ہو گئے۔ غزہ 26 دسمبر 2024۔ (رائٹرز)

غزہ جنگ : اسرائیلی فوج کی میڈیا کارکنوں اور نشریاتی گاڑی پر بمباری ، پانچ صحافی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ میں اسرائیلی فوج نے ٹی وی چینل ' القدس ٹوڈے ' کی گاڑی پر بمباری کر کے پانچ میڈیا کارکنوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ٹی وی چینل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ بمباری جمعرات کی صبح کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے ٹی وی کی براہ راست نشریات میں مدد دینے والی اس بڑی گاڑی کو ہدف بنا کر بمباری کی۔ میڈیا ہاؤس کی یہ گاڑی نصیرات کے پناہ گزین کیمپ میں ایک جگہ پارک کی گئی تھی تاکہ نشریات ممکن ہو سکیں کہ اسرائیلی فوج نے بمباری شروع کردی۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

' القدس ٹوڈے ' نے اس بمباری میں جاں بحق ہونے والے اپنے کارکنوں کی شناخت بتاتے ہوئے کہا ہے ان میں فیصل ابو القمسان، ایمن الجادی، ابراہیم الشیخ خلیل، فادی حسونا اور محمد الادا شامل تھے۔

غزہ کے شہری دفاع سے متعلق کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہم ایک جگہ سے آگ کے شعلوں کو دیکھ کر اس طرف گئے تو دیکھا کہ اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا تھا اور گاڑی میں موجود پانچوں میڈیا کارکن ہلاک کر دیے تھے۔ ان پانچوں میڈیا کارکنوں کا تعلق ' القدس ٹوڈے ' سے تھا۔ غزہ کی وزارت صحت اور طبی عملے کے کارکنوں نے بھی اس واوقعے کی تصدیق کی ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ٹی وی چینل کے بیان میں اسرائیلی بمباری سے بیک وقت پانچ میڈیا کارکنوں کو ہلاک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے ان کارکنوں کو ان کی ڈیوٹی کے دوران قتل کیا گیا ہے۔ تام ہمارا ادارہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔

واضح رہے پچھلے ہفتے تک کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر سے اب تک 190 میڈیا کارکنوں کو قتل اور 400 کو زخمی کیا تھا۔ اب اس میں پانچ میڈیا ورکرز کا خون مزید شامل ہو گیا ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

اسرائیلی فوج نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس نے میڈیا کی اس گاڑی کو نشانہ بنایا ہے کہ یہ فلسطینی گروپ سے منسلک تھی۔ بمباری سے پہلے شہریوں کو ہلاکت سے بچانے کے لیے تمام تدبیر کرنے کا بھی اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی جنگی جہاز سے ایک میزائل فائر کر کے میڈیا ورکرز اور ان کی نشریاتی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اب تک اسرائیلی فوج غزہ میں 45500 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر چکی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں