فراڈ کرنے والا گینگ گرفتاری کے بعد

لاکھوں ریال کا فراڈ کرنے والا شامی گینگ سعودی عرب میں گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں فراڈ اور مالی جرائم میں ملوث ایک شامی گینگ کا سراغ لگانے کے بعد اسے گرفتار کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ گروہ دھوکہ دہی کے مختلف حربوں سےلوگوں سے پیسے جمع کرتا تھا۔ انہیں منافع کا لالچ دے کر ان کی جمع پونجھی لیتا اس اس کے بعد انہیں دھونس اور دھمکیوں کے ذریعے ڈرا کر رقم ہڑپ کرلیتا تھا۔

طریقہ واردار میں وہ ڈیجیٹل کرنسیوں میں کاروبار کرنے اور رئیل اسٹیٹ خریدنے کی آڑ میں پیسے جمع کرتا تھا لیکن حقیقت میں وہ ایک مجرم گروہ کے سوا کچھ نہیں تھا جو سرمایہ کاروں کو دھوکہ دیتااور بندوق کی نوک پر ان کے پیسے چرا لیتا۔

اس گینگ نے جس میں سات شامی باشندے شامل تھے۔ وہ اپنے جرم کو ڈرامائی انداز میں انجام دیتے تھے، انہیں غلط فہمی تھی کہ وہ سزا سے بچ جائیں گے، انہوں نے اپنے متاثرین کو حراست میں لے لیا اور ان کی رقم چوری کرنے کے لیے آتشیں اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے ان پر حملہ کیا، جب کہ ضبط کی گئی رقم کی کل مالیت تقریباً 13 لاکھ ریال تک پہنچ گئی ہے۔

گینگ نے فوری طور پر یہ رقم اپنے مالکان کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، جو سعودی عرب سے باہر مقیم تھے، تاہم یہ معاملہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا۔ یہ گروہ جلد ہی انصاف کے شکنجے میں آ گیا۔ ان کے خلاف فوجداری تحقیقاتی محکمے نے مالی فراڈ، حملہ، ڈکیتی اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں