Israeli military forces operate inside Syria close to the border with Majdal Shams, near the ceasefire line as seen from the Israeli-occupied Golan Heights, December 10, 2024. REUTERS/Shir Torem

بائیڈن انتظامیہ اسرائیل لبنان جنگ بندی معاہدے پر عمل کے لیے کوشاں ہے: وائٹ ہاؤس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکہ کے وائٹ ہاؤس کی طرف سے عندیہ دیا گیا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ اپنی توانائیاں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نومبر 2024 میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر عمل کے لیے لگاتی رہے گی۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے یہ بیان لبنان میں اگلے ہفتے ہونے والے پارلیمانی اجلاس کے دوران صدر کے انتخاب سے پہلے سامنے آیا ہے۔ لبنانی قوم کئی برسوں کے بعد اپنا نیا صدر چنے گی۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ یہ لبنان کے عوام کے لیے اہم ہے وہ پنے صدر کے انتخاب کے ذریعے اپنے مستقبل کے لیے اپنا ووٹ استعمال کریں اور اپنی آواز بلند کریں۔ تاکہ امن کے لیے ان کے احساسات کا اظہار ہو سکے اور اپنےلیے بہترین کامیابی حاصل کر سکیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں