قنیطرہ، شام میں اسرائیلی دراندازی سے - رائٹرز
شام : قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی نئی کارروائی ، ٹینک اور بلڈوزر داخل
شام میں مقامی ذرائع نے آج بدھ کے روز بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شام کے جنوب میں واقع قنیطرہ کے شمالی دیہی علاقے میں ایک بار پھر دھاوا بول دیا۔
اسرائیلی فوج نے تلول الاحمر کے مقام پر کارروائی کی جس میں درجنوں فوجیوں کے علاوہ کئی ٹینک اور بلڈوزر بھی شامل تھے۔
اس سے قبل گذشتہ ہفتے بھی اسرائیلی فوج قنیطرہ کے نواح میں البعث شہر میں داخل ہو گئی تھی۔ اس دوران میں تلاشی کے نام پر سرکاری محکموں کے ملازمین کو دفاتر سے نکال دیا گیا تھا۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
واضح رہے کہ آٹھ دسمبر کو سابق شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد اسرائیلی فوج نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں قائم بفرزون میں (10 سے زیادہ ٹھکانوں پر) پوزیشنیں سنبھالنے کا اعلان کر دیا تھا۔ یہ بفرزون 1974 سے اسرائیل اور شام کے زیر کنٹرول علاقوں کو علاحدہ کرتا ہے۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے جبل الشیخ کے علاقے میں مشرقی جانب پر بھی قبضہ کر لیا۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ دفاعی نوعیت کا ایک عارضی اقدام ہے جس کا مقصد شام کی جانب سے ان کے ملک کو درپیش ممکنہ خطرات کا سد باب ہے۔
تاہم ساتھ ہی نیتن یاہو نے واضح کیا تھا کہ اسرائیل کو سرحد پر سیکورٹی ضمانت حاصل ہونے تک ان کی فوج علاقے میں موجود رہے گی۔