مغربی کنارے کے شہر جنین کا منظر

جنین پر اسرائیل کا حملہ ، سعودی عرب کی جانب سے شدید ترین الفاظ میں مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مملکت نے ایک بار پھر عالمی برادری سے اپنا مطالبہ دہرایا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے اپنی ذمے داری پوری کرے۔

سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ ان خلاف ورزیوں کے جاری رہنے سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں لڑائی اور انارکی دوبارہ واپس آ سکتی ہے۔ علاوہ ازیں اس سے بے قصور شہریوں کی سلامتی خطرے میں آ جائے گی اور خطے میں امن کے مواقع برباد ہو جائیں گے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں