ویڈیو: بیروت کے رفیق حریری ہوائی اڈے پر آتشزدگی
ملک بدر کرنے کے فیصلے کی وجہ سے بیروت ہوائی اڈے پر ایک مسافر نے آگ لگادی
لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آگ اس وقت لگی جب ایک مسافر نے اسے ملک بدر کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جنرل سکیورٹی ڈیپورٹیشن آفس میں صوفے کو جلا دیا۔
بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب ایک شخص کو بیرون ملک ڈیپورٹ کیا جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئیں۔
ائیرپورٹ کی عمارت کے اندر سے دھوئیں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں۔
ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ آگ ہوائی اڈے کے ڈی پورٹیشن سیکشن میں لگی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسے کنٹرول کرلیا گیا ہے۔ ہوائی اڈہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
وزیر تعمیرات عامہ اور ٹرانسپورٹ علی حمیہ اور سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل فادی الحسن نے ہوائی اڈے کا معائنہ کیا۔
لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آگ اس وقت لگی جب ایک مسافر نے اسے ملک بدر کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جنرل سیکیورٹی ڈیپورٹیشن آفس میں صوفے کو جلا دیا۔ اس مسافر کو ہوائی اڈے پر پہنچنے کے فوراً بعد ڈی پورٹیشن آفس ریفر کر دیا گیا۔