اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر عمل میں لیت و لعل سے کام لے کر معاہدے کو خطرے میں ڈال رہا ہے :
فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے سینیئر رہنما نے اسرائیل کے جنگ بندی کے خلاف حربوں کا ذکر کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیل کا جنگ بندی کو جاری رکھنے میں دلچسپی اور کمٹمنٹ کا فقدان جنگ بندی معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
حماس رہنما باسم نعیم نے اسرائیل کے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا 'اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں بھی عملدرآمد میں اپنی کمٹمنٹ ثابت نہیں کر رہا۔ اس لیے واضح ہے کہ معاہدہ خطرے میں ہے۔ خواہ اسرائیل معاہدے پر عمل میں کوتاہی کر کے اسے خطرے میں ڈالے یا اس پر عمل کو مکمل روک دے۔'
خیال رہے باسم نعیم فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن ہیں۔ ان کا اسرائیل کے بارے میں یہ انتباہی بیان ہفتہ کے روز 'اے ایف پی' سے گفتگو کرتے ہوئے سامنے آیا ہے۔