Screenshot 2025-02-12 195647
قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست کے امیر شیخ تمیم بن حمد کی ہدایات پر عمل درآمد کے سلسلے میں قطر نے غزہ کی پٹی کے لیے 1.5 کروڑ لیٹر ایندھن کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ اس طرح غزہ کے لیے قطر کی جانب سے ایندھن کا مجموعی حجم 3 کروڑ لیٹر ہو گیا ہے۔ ایندھن کی اس فراہمی کا مقصد ہسپتالوں اور بے گھر افراد کے پناہ گزین مراکز کو چلانا ہے۔ یہ ترسیل قطر کے مضبوط موقف اور فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کم کرنے کے مقصد سے مسلسل سپورٹ کو باور کراتی ہے۔
اس سے قبل قطر نے اپنی جانب سے پہلی انسانی امداد ارسال کی تھی جو ایریز کراسنگ کے راستے اردن سے پہنچی تھی۔ قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دوحہ کی جانب سے انسانی امداد کا مجموعی حجم 2600 ٹن ہو چکا ہے۔ یہ امداد قطر ڈیولپمنٹ فنڈ، قطر چیریٹی اور قطری ہلال احمر کی جانب سے پیش کی گئی۔