Youth smash and burn cars UNIFIL
بیروت میں یونیفل کے قافلے پر حملہ: لبنان کے صدر کی جانب سے مذمت
حملے میں ڈپٹی فورس کمانڈر زخمی
لبنان کے صدر جوزف عون نے ہفتے کے روز بیروت میں اقوامِ متحدہ کی عبوری فوج کے ایک قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ایوانِ صدر کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کسی کو برداشت نہیں کریں گی جو ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرے گا۔
یونیفِل نے کہا، "یونی فِل کے سبکدوش ہونے والے ڈپٹی فورس کمانڈر جمعہ کو اس وقت زخمی ہو گئے جب بیروت ایئرپورٹ پر امن دستوں کو لے جانے والے ایک قافلے پر "پرتشدد حملہ" کیا گیا۔