20 جنوری 2025 کو غزہ شہر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد ڈرون سے تباہ شدہ عمارتوں کو دکھایا گیا ہے۔ (اے ایف پی)

یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کے ساتھ جارحانہ جنگی تیاری بھی جاری ہے : اسرائیلی فوجی سربراہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ہفتے کے روز ایک بار پھر غزہ میں جنگ چھیڑنے کے بارے میں اسرائیل کے جارحانہ عزائم کی نشاندہی کی ہے۔ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا ' اسرائیلی قیدیوں کی غزہ سے رہائی کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج ایک جارحانہ جنگی منصوبے کی تیاری بھی کر رہی ہے۔

اسرائیل کے آرمی چیف کی طرف سے یہ اعلان نئی بات نہیں ہے۔ اسرائیل جنگ بندی کے پہلے روز سے ایک بار پھر غزہ میں جنگ شروع کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ البتہ نیتن ہاہو کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے بعد اسرائیلی دھمکیوں میں زیادہ جوش اور اعتماد آیا ہے۔ بلکہ کئی اسرائیلی رہنما اسے امریکہ کے غزہ کے لیے جہنم کا دروازہ کھول دینے کی ہی بات کر رہے ہیں۔

ہفتے کے روز یہی دھمکی اسرائیل کے اس فوجی سربراہ ہرزی حیلوی نے دہرائی ہے جو اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کے بعد فوجی سربراہی سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر چکے ہیں اور ان کی جگہ نیتن یاہو نیا آرمی چیف بھی مقرر کر چکے ہیں۔ نیا اسرائیلی فوجی سربراہ مارچ کے پہلے ہفتے سے فوج کی باگ ڈور سنبھالے گا۔

تاہم جاتے جاتے موجودہ فوجی سربراہ جنرل ہرزی حیلوی نے کہا قیدیوں کی غزہ سے رہائی کے لیے جنگ بندی معاہدے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ جارحانہ جنگی منصوبہ بھی تیار کیا جارہا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں