حزب اللہ کے مرحوم سربراہ کی نمازِ جنازہ کی تیاریوں کے سلسلے میں بیروت میں 22 فروری 2025 کو کمیل شمعون سٹیڈیم کی دیواروں پر حزب اللہ کے مقتول رہنما حسن نصر اللہ (دائیں) اور ہاشم صفی الدین کے بڑے بڑے بینرز آویزاں ہیں۔ (اے ایف پی)

اسرائیل کا نصر اللہ کی تدفین سے قبل جنوبی لبنان پر حملہ

صور میں قلیلہ اور السماعیہ کا وسطی علاقہ نشانہ بنا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بیروت میں حزب اللہ کے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کے جنازے سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے اتوار کے روز جنوبی لبنان میں راکٹ لانچرز پر حملہ کیا جن کے بارے میں اس نے کہا کہ ان سے شہریوں کو خطرہ لاحق تھا۔

ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ "تھوڑی دیر پہلے اسرائیلی دفاعی افواج نے لبنان کی سرزمین پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر راکٹ لانچرز اور ہتھیاروں پر مشتمل ایک فوجی مقام پر ایک درست حملہ کیا جہاں حزب اللہ کی سرگرمی کی نشاندہی ہوئی۔ اس کے علاوہ جنوبی لبنان میں کئی راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا گیا جو اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرہ تھے۔"

لبنان کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملے جنوبی سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوئے جب بیروت میں بڑے پیمانے پر جنازے کے لیے سوگواران جمع تھے۔

سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے کہا، "دشمن طیاروں نے ضلع صور میں قلیلہ اور السماعیہ کے درمیان کے علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے دو حملے کیے"۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں