فائل فوٹو

مشرقی لبنان میں اسرائیلی حملہ،  حزب اللہ کے دو ارکان جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ مشرقی لبنان میں ہرمل کے علاقے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے دو ارکان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں حزب اللہ کارکن مہدی شاہین سوار تھا۔ دریں اثنا لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے ریڈ کراس کے قریب ایک سائیڈ روڈ پر دو میزائلوں سے ایک "پک اپ" کو نشانہ بنایا۔

بعد ازاں ایک اسرائیلی ڈرون نے اسی علاقے پر اس وقت حملہ کیا جب شہری اس جگہ جمع تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس حملے میں لوگ زخمی ہوئے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

اسرائیلی حملہ ایک سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے تصادم کے بعد امریکی ثالثی میں 27 نومبر کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے ہونے کے باوجود کیا گیا ہے۔ جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل اب بھی جنوبی اور مشرقی لبنان کے کئی علاقوں پر حملے کر رہا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے اور وہ حزب اللہ کو جنگ کے بعد اپنی صلاحیتوں کو دوبارہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔ معاہدے کے مطابق اسرائیلی افواج کو 60 دنوں کے اندر جنوبی لبنان سے انخلا کرنا تھا۔ بعد میں اسرائیلی انخلا کی مدت میں 18 فروری تک توسیع کردی گئی تھی۔ تاہم، ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے ساتھ اسرائیلی فوج نے سرحد کے ساتھ جنوبی لبنان میں 5 سٹریٹجک پوائنٹس پر اپنی موجودگی برقرار رکھی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں