من غزة (أرشيفية- أسوشييتد برس)

اسرائیل غزہ میں امداد پہنچانے کی پابندی کرے: برطانیہ، فرانس، جرمنی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے بدھ کے روز اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کے باشندوں کے لیے انسانی امداد کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی مکمل، تیز رفتار، محفوظ اور بلا روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

حماس سے اختلاف

یہ بیان اسرائیل کی طرف سے اتوار کے روز اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ اس نے غزہ میں سامان کا داخلہ روک دیا ہے۔ اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے طریقہ کار پر اپنے اختلاف کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ میں سامان کی ترسیل روکنے کا اعلان کیا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے حماس پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ لڑائی جاری رکھنے کے لیے امداد کا استعمال کر رہی ہے۔

اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ ہے کہ غزہ میں کئی مہینوں تک کے لیے کافی خوراک موجود ہے۔ لیکن انسانی ہمدردی کے اداروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں خوراک، ادویات اور پناہ گاہوں کی سپلائی محدود ہے اور موجود امداد بھی خراب ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ دوسری طرف حماس نے ثالثوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع کرنے اور غزہ کے ساتھ گزرگاہیں دوبارہ کھولنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں