جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حجاج کرام نے قرآن پاک کے نسخے وصول کئے۔ (SPA)

سعودی عرب : عمرہ زائرین میں 29 ہزار قرآن پاک کے نسخے تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے عمرہ زائرین میں قرآن پاک کے نسخے تقسیم کیے ہیں۔ قران پاک کے یہ نسخے عمرہ زائرین میں جدہ ایئرپورٹ پر تقسیم کیے گئے۔ جب یہ افراد عمرہ کی ادائیگی کے لیے ایئرپورٹ پر اترے۔

سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق وزارت اسلامی امور نے 29000 کی تعداد میں قرآن پاک کے نسخے تقسیم کیے ہیں۔ ان نسخوں کی طباعت 'کنگ فہد کیمپلیکس برائے پرنٹنگ' نے مدینہ منورہ میں کی ہے۔

جدہ ایئرپورٹ پر مملکت کے استقبال کو عمرہ ادائیگی کے لیے آنے والوں نے سراہا ہے۔ نیز اسلام و مسلمانوں کی خدمت کے لیے سعودی عرب کی کوششوں اور خدمات کی بھی تعریف کی۔

'ایس پی اے' کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین اپنی مادری زبان میں قرآن پاک کے نسخے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ یہ ان کے لیے بہت قیمتی تحفہ ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں