فائل - اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں 5 جنوری 2025 کو شام کے قصبے قنیطرہ کی طرف جانے والی سڑک کو روک رہی ہیں۔ (اے پی فوٹو/موساب الشامی، فائل)

شام کی تعمیر نو انسانی اور سلامتی کی ضرورت ہے: جی سی سی سیکرٹری جنرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے شام کی تعمیر نو اور استحکام کو پورے خطے کے لیے انسانی اور سلامتی کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کونسل ان اقدامات کی حمایت کرے گی جو شام کو انصاف، ترقی اور استحکام کی بنیاد پر تنازعات سے پاک ہو۔

انہوں نے بات شام کے بارے میں نویں برسلز کانفرنس سےخطاب میں کہی۔ یہ اجلاس کل پیر 17 مارچ 2025ء کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "شام میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی انسانی، سیاسی، اور سلامتی کے پہلو سے دیکھا جانا ضروری ہے"۔

البدیوی نے کہا کہ ’جی سی سی‘ ممالک برادر شامی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس پختہ یقین کی بنیاد پر کہ ایک مضبوط، محفوظ اور مستحکم شام نہ صرف شام کے مفاد میں ہے، بلکہ خلیجی ممالک، عرب اور بین الاقوامی برادری کے مفاد میں بھی ہے۔ جی سی سی کی وزارتی کونسل نے شام میں سیاسی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں