سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کے درمیان خطے کی صورت حال پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ بات چیت میں دونوں شخصیات نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں عید الفطر کی مبارک باد کا تبادلہ بھی ہوا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں