سعودی عرب : قومی عطیات مہم کا مالی حجم 1.8 ارب ریال سے تجاوز کر گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں "احسان" پلیٹ فارم کے ذریعے جاری قومی عطیات کی فلاحی مہم کے پانچویں ایڈیشن میں اب تک جمع ہونے والی رقم کا حجم 1.8 ارب ریال تک تک پہنچ گیا ہے۔ یہ رقم عطیات کی 2 کروڑ سے زیادہ کارروائیوں کے ذریعے اکٹھا ہوئی۔ مہم کے دوران میں رمضان کے مہینے میں لوگوں نے دل کھول کر رقوم جمع کرائیں۔

ان عطیات کے ذریعے متعدد شعبوں میں سہارا حاصل ہوا۔ صحت کے شعبے میں 4200 سے زیادہ مریض مستفید ہوئے، اس کے ساتھ 3100 طبی مشینیں فراہم کی گئیں، 1000 سے زیادہ آپریشن اور ڈائلیسس کیے گئے۔

غذا کے شعبے میں اس مہم کے عطیات کے ذریعے رمضان میں مملکت کے مختلف علاقوں میں افطار کے لیے کروڑوں لوگوں کو کھانا فراہم کیا گیا۔ سماجی حوالے سے 17500 خاندانوں کی معاونت اور 12400 یتیموں کی کفالت کو یقینی بنایا گیا۔ اس کے علاوہ لوگوں کو 24 ہزار کپڑے بھی دیے گئے اور رہائشی کرائے، گھروں کے سامان اور گھروں کی مرمت کی مد میں بھی رقوم فراہم کی گئیں۔

مہم کے ذریعے کوششوں کا دائرہ مذہبی شعبے تک پھیلایا گیا۔ اس سلسلے میں مساجد کی تعمیر اور مرمت کی گئی اور ہزاروں افراد کو عمرے کے سفر پر روانہ کیا گیا۔ تعلیم کے شعبے میں طلبہ کو تعلیمی آلات اور تعلیمی اخراجات کی مد میں معاونت پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ لوگوں کے قرضوں کو واپس کرنے میں بھی عطیات کی رقم استعمال کی گئی۔

فلاحی کاموں کے لیے قومی پلیٹ فارم "احسان" پر مخیر افراد کی جانب سے اس کی ویب سائٹ ehsan.sa کے ذریعے یا خدمت مرکز کے نمبر 8001247000 کے ذریعے عطیات کی رقم وصول کی جاتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں