ہم نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے جمعرات کو کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو راتوں رات نشانہ بنایا ہے۔ صہیونی فوج نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اسرائیلی دفاعی فورسز نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔ فوج نے توثیق کی ہے کہ وہ حزب اللہ کی طرف سے سویلین احاطہ میں دوبارہ فوجی موجودگی کی کسی بھی کوشش کے خلاف کارروائی کرے گی۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 27 نومبر کو امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی اور مشرقی لبنان کے کئی علاقوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ارکان اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے اور جنگ کے بعد گروپ کو اپنی صلاحیتوں کو دوبارہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

اگرچہ اسرائیل کے لیے جنگ بندی معاہدے کے تحت جنوبی لبنان سے اپنی افواج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن 18 فروری کو ختم ہو گئی تھی لیکن اس نے سرحد کے ساتھ جنوبی لبنان میں پانچ سٹریٹجک پوائنٹس پر اپنی موجودگی برقرار رکھی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں